مستونگ ، کسٹم گودام میں آگ پر 22 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا

35افراد جھلس کرزخمی، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں، ایل پی جی سلنڈرز، ایندھن اور کیمیکل موجود 
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان کے ضلع مستونگمیں لکپاس کے قریب کسٹم کے گودام میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں،ڈی سی مستونگ کے مطابق 10 سے زائد فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، گودام میں ایل پی جی سلینڈرز، ایندھن، کیمیکل، خشک میوے، کپڑے اور ٹائرز موجود تھے۔ڈی سی مستونگ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد ایل پی جی بازر اور گیس سلینڈرز کے متعدد دھماکے ہوئے، آگ میں جھلس کر 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گودام میں آگ لگنے سے 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں تاہم آگ کی شدت کم ہونے پر رات کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔ڈی سی مستونگ کا کہنا ہے کہ ویئر ہاس میں ایل پی جی سلنڈرز، ایندھن اور کیمیکل موجود ہے ،جس کے باعث صورت حال خطرناک ہے۔حکام کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے ۔