فیسکو بیکرز میں آگ،فائر فائٹرز نے قابو پایا

 لاہور(کرائم رپورٹر) منصورہ ملتان روڈ پر واقع فیسکو بیکرز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق بیکری میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔آگ فیسکو بیکرز کے کچن میں لگی تھی، جس پر قابو پانے کے لیے ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کی۔ریسکیو اہلکاروں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیافائر کنٹرول کر لی گئی ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔