لاہور:دوگھروں میں آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو نے قابو پایا

لاہور (کرائم رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں میں آگ لگنے کے دو علیحدہ واقعات پیش آئے، جن پر ریسکیو حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھیں۔پہلا واقعہ بیرج کالونی، شیر پاؤ پل کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک گھر کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ایمرجنسی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیادوسرا واقعہ ڈیفنس موڑ سپر ٹاؤن کے علاقے میں رپورٹ ہوا، جہاں ایک رہائشی مکان کے کمرے میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور پیشہ ورانہ انداز میں آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں واقعات میں فوری رسپانس کے باعث آگ کو پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ریسکیو نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آگ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کریں۔