لاہور :دوگھروں میں آگ،ریسکیو فائر فائٹرز نے قابو پایا

 رحمن پورہ کے علاقے میں ایک گھر کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی
ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی ، آگ پر قابو، قیمتی سامان کو جلنے سے بچایا
 لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے 4 الگ الگ واقعات پیش آئے جن میں ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ریسکیو حکام کے مطابق رحمن پورہ نزد ہجویری سکول کے علاقے میں ایک گھر کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے فوری طور پر آگ بجھانے کا عمل شروع کیادوسرا واقعہ امام گارڈن کاہنہ نو میں پیش آیا جہاں ایک پراپرٹی آفس میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور قیمتی سامان کو جلنے سے بچایا۔تیسرا واقعہ بوسٹن کالونی، قینچی کی سٹریٹ نمبر 10 میں پیش آیا، جہاں ایک گھر کے اسٹور روم میں آگ بھڑک اْٹھی ریسکیو کے فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی۔گرین ٹاؤن میں واقع گیوا پارک کے قریب کپڑوں کے گودام ویسٹ میٹیریل میں اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر وہیکلز اور عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز نے بھرپور کارروائی کی اور شعلوں کو مزید پھیلنے سے روک دیاابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے تاہم گودام میں موجود کپڑوں اور دیگر سامان کو جزوی نقصان پہنچا ہیترجمان ریسکیو حکام کے مطابق چاروں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔