ٹیکساس (آئی این پی) امریکی ریاست ٹیکساس میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس کے پورٹ آرتھر کی ویلیروریفائنری میں آگ لگنے سے پہلے دھماکے کی آواز سنی گئی،جس سے قریبی گھر لرز اٹھے۔ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریفائنری میں خام تیل کو ساڑھے 4 لاکھ بیرلز روزانہ کی بنیاد پر گیسولین، ڈیزل اور جیٹ فیول میں پراسیس کیا جاتا ہے۔ آئل ریفائنری میں آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔