گوجرانوالہ میں محرر کی خاتون پولیس اہلکار سے زیادتی

ملزم کھانا کھلانے کے بہانے خاتون اہلکار کو ہوٹل لے کر گیا ، ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کر رہا تھا
گوجرانوالہ (آئی این پی) گوجرانوالہ میں تھانا دھلے کے محرر نے لیڈی پولیس اہلکار سے زیادتی کر ڈالی۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم کھانا کھلانے کے بہانے خاتون اہلکار کو ہوٹل لے کر گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم خاتون اہلکار کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل بھی کر رہا تھا۔