ملزم نے دانتوں سے کاٹ کر محرر کو زخمی کر دیا

ورثا سے ملاقات نہ کر انے پرملزم محرر ارشد سے گالی گلوچ کرتا رہا 
قصور(خصوصی رپورٹ) چونیاں بخشی خانہ میں ورثا سے ملاقات نہ کرانے پر ملزم نے دانتوں سے کاٹ محرر کو زخمی کردیا۔ پولیس تھانہ سٹی چونیاں ملزم سنی کو ڈسٹرکٹ جیل قصور سے پیشی کیلئیبخشی خانہ چونیاں لائی۔ ورثا سے ملاقات نہ کر انے اور گھر سے آیا ہوا کھانا نہ پکڑانے پر ملزم محرر بخشی خانہ ارشد سے گالی گلوچ کرتا رہا اور اْسے دانتوں سے کاٹ کر ہاتھ اور بازو کو زخمی کردیا۔