24 ہیڈ کانسٹیبلزنے محرر کورس کرلیا

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز میں 24 ہیڈ کانسٹیبلز کو محرر کورس کروایا گیاؤ ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے پہلے محرر کورس کی تکمیل پر پولیس افسران میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئیریزرو انسپکٹر لائن بابر اشرف انصاری۔انچارج سکول پولیس لائنز انسپکٹر غزالہ۔انسپکٹر شبیہ رضا بھی موجود تھے ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ محرر کے فرائض۔ذمہ داریاں۔روزنامچہ کی تکمیل۔خط و کتابت کا اندراج۔تکمیل ریکارڈ۔اندراج و تکمیل رجسٹرڈ محرر رپورٹس۔نقشہ جات۔حوالات میں بند قیدیوں کا ریکارڈ۔تھانہ کا نظم و نسق مال خانہ۔تمام نفری کی حاضری اورڈیوٹی کی تقسیم سمیت مختلف امور محرر کورس کا حصہ تھیمحرر کورس میں پولیس افسران کو مینیوئل عملی کام اور آئی ٹی سکلز بھی سکھائی گئیںمحرر کورس کیلئے پولیس افسران کو سیف سٹی۔سی آر او۔آپس رومز۔تھانہ جات کا وزٹ بھی کروایا گیامحرر کورس کی تکمیل پر پولیس افسران کا کورس امتحان بھی لیا گیاتھانہ جات میں محرر کے امور سرانجام دینے کیلئے محرر کورس لازمی قرار دیا گیاایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز میں محکمانہ کورسز۔شارٹ کورسز۔آئی ٹی کورسز کروانے کا سلسلہ جاری رہے گا