3 ایس ایچ اوز 2 چوکی انچارج، محرر اہلکار لائن حاضر

ظفروال (خصوصی رپورٹ) عوامی شکایات، عمومی شہرت اور ناقص کارکردگی پر ڈی پی او نارووال ملک نوید نے ضلع بھر میں متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں پولیس لائن حاضر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 3 ایس ایچ اوز، 2 چوکی انچارج، ایک محرر اور ایک اہلکار سمیت مجموعی طور پر 8 پولیس افسران و اہلکاروں کو لائن حاضر کیا گیا۔لائن حاضر کیے جانے والوں میں جاوید یعقوب ناگرہ SI/SHO تھانہ ندوکے، عظیم اشرف SI/SHO تھانہ رعیہ خاص، حاجی ندیم طارق SI/SHO تھانہ احمد آباد، جنید سلیم SI انچارج چوکی پنڈی بوہڑی، افتخار احمد ASI انچارج چوکی بارہ منگا، شبیر احمد ASI تھانہ صدر نارووال، مطلوب احمد 292/C چوکی ڈومالہ اور یاسر اقبال 820/C نائب محرر تھانہ ٹپیالہ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ افسروں و اہلکاروں کے خلاف عوامی شکایات، عمومی شہرت اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔