پشاور: تھانوں میں محرر سٹاف کے کندھوں پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

 سائلین اور محرر سٹاف کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی 
 کیمرے سیف سٹی سسٹم سے منسلک ،کیمروں کی نگرانی سی سی پی او آفس میں بھی کی جائیگی 
محرر سٹاف کے نامناسب رویے پر کیمرے کی ریکارڈ شدہ ویڈیو بطور ثبوت پیش کی جا سکے گی 
پشاور(آئی این پی )پشاور میں شہریوں کے ساتھ پولیس کے رویے میں بہتری لانے اور تھانوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے محرر سٹاف کے کندھوں پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کندھوں پر نصب کیمروں کے ذریعے تھانوں میں آنے والے سائلین اور محرر سٹاف کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے سیف سٹی سسٹم سے بھی منسلک ہوں گے جبکہ کیمروں کی نگرانی سی سی پی او آفس میں بھی کی جائے گی۔پولیس کے مطابق تھانوں میں محرر سٹاف کے نامناسب رویے کی صورت میں کیمرے کی ریکارڈ شدہ ویڈیو بطور ثبوت پیش کی جا سکے گی۔