اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ازبکستان کے صدر عزت مآب شوکت مرزیوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر اور ازبکستان کے عوام کو عید کی مبارکباد دی، دونوں ممالک کے عوام کی امن و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ازبک صدر شوکت مرزیوف نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کو بھی عید کی مبارکباد دی۔دونوں رہنمائوں نے فروری میں وزیر اعظم کے کامیاب دورہ ازبکستان کے بعد دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔