اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے قومی دن کے موقع پر قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ وزیراعظم نے امیر قطر، قطری شاہی خاندان، حکومت اور قطر کے برادر عوام کو ان کے قومی دن کی خوشیوں پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے عزت مآب امیر کی دور اندیش قیادت میں قطر کی شاندار کامیابیوں اور عالمی سطح پر اس کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور کثیر جہتی دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا