شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، بہن کے انتقال پر تعزیت

 اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سید عباس عراقچی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔وزیراعظم نے اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بخشش اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔ا