سماجی ویب سائٹس پر سپیکر اور عوام پروگرام کا آغاز کیاجائیگا، پنجاب اسمبلی نے پرومو جاری کر دیا
لاہور(آئی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عوام سے رابطے کے لیے بڑا اعلان کردیا۔انہوں نے عوام کے سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ سماجی ویب سائٹس پر سپیکر اور عوام پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، سوال آپ نے کرنا ہے، جواب میں نے دینا ہے۔پروگرام میں عوام سپیکر پنجاب اسمبلی سے اپنے سوال کر سکیں گے، پنجاب اسمبلی نے پرومو جاری کر دیا اپنے سوالات سکرین پر موجود واٹس ایپ نمبر پر بھیجیں۔