اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان اسمبلی کو اپنی ایک مہینے کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کی درخواست کرتے ہوئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا ۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے اپنی اس ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لئے دینے کا اعلان کردیا ۔اجلاس میں سیلاب سے سینکڑوں افراد کی وفات، افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق اور اس علاوہ بھی جو لوگ شہید ہوئے ہیں اس کے لئے دعا کی گئی