سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے قطری سپیکر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن)قطر کے اسپیکر حسن بن عبداللہ الغانم کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی قطری پارلیمانی وفد نے پاکستان کے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال، اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ رشتہ موجود ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پارلیمانی سطح پر روابط میں اضافہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت دے گا