توشہ خانہ ٹو:عمران، بشریٰ نے سوالوں کے جواب جمع کرادئیے

ملزموں کا اپنے دفاع میں کوئی گواہ یا دستاویزی شہادت پیش کرنے سے انکار 
فریقین کے وکلا سے حتمی دلائل طلب کرلئے گئے ،سماعت 13اکتوبرتک ملتوی 
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 342 سوالوں کے جواب جمع کرادئیے تاہم اپنے دفاع میں کوئی گواہ یا دستاویزی شہادت پیش کرنے سے انکار کردیا۔اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر فریقین وکلا سے حتمی دلائل طلب کر لئے ہیں۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا اس موقع پر بانی کی تینوں بہنیں، سینیٹر مشعال یوسفزئی، بیرسٹر علی ظفر، سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر بھی عدالت موجود تھے۔