اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق‘ڈپٹی سپیکرمیر غلام مصطفیٰ شاہ اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے جنوبی وزیرستان، مکین میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خوارجیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں سکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔سردارایازصادق نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میرغلام مصطفی شاہ نے کہا کہ شرپسند خوارجی دہشتگرد امن اور انسانیت کے دشمن ہیں۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ قوم کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔