فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان

فیفا کا نجی سرمایہ کاری منصوبے کی مخالفت کے باوجود مشاورت جاری رکھنے کا اعلان

فیفا نے اپنے عالمی مقابلوں میں نجی سرمایہ کاری سے متعلق مجوزہ منصوبے پر شدید مخالفت کے باوجود رکن ممالک سے مشاورت کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فیفا کے مجوزہ منصوبے کے تحت ایک نئی تجارتی ذیلی کمپنی "فیفا فارورڈ انٹرپرائز" قائم کی جائے گی، جو فیفا ورلڈ کپ سمیت بڑے عالمی ایونٹس کے تجارتی معاملات سنبھالے گی۔فیفا نے واضح کیا ہے کہ "فٹبال کو فروخت نہیں کیا جا رہا"، بلکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو صرف اقلیتی اور غیر کنٹرولنگ حصص کی پیشکش کی جائے گی۔دوسری جانب یورپی فٹبال تنظیم (یوئیفا) سے وابستہ 55 رکن ایسوسی ایشنز نے خبردار کیا ہے کہ اگر منصوبہ منظور کیا گیا تو وہ ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر غور کریں گی، جبکہ شمالی اور وسطی امریکا کی کنفیڈریشن (کونکاکاف) کی 41 رکن ایسوسی ایشنز نے بھی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

فیفا کا کہنا ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس نے مشاورتی عمل کو متاثر کیا، تاہم تمام 211 رکن ممالک کو حقائق کی بنیاد پر اپنی رائے دینے کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔مجوزہ منصوبے کی منظوری کے لیے 211 میں سے کم از کم 106 ووٹ درکار ہوں گے، جبکہ یوئیفا اور کونکاکاف کی مجموعی 96 ایسوسی ایشنز کی مخالفت کے باعث اس کی منظوری کو ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔