میکسیکو ایران کے فٹبال ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے، تاہم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ فی الحال ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا۔
میکسیکو کی صدر کلاوڈیا شینباؤم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میکسیکو ایران کے میچز کی میزبانی کرنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے اور تمام انتظامات کو مکمل کرنے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایران نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فیفا سے درخواست کی تھی کہ اس کے میچز امریکہ میں منتقل کیے جائیں، کیونکہ ایران اور امریکہ کے درمیان موجود کشیدگی کے باعث ممکنہ خطرات موجود تھے۔فیفا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ تمام ٹیموں سے مسلسل رابطے میں ہے اور موجودہ شیڈول کے مطابق ہی ٹورنامنٹ کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کی میزبانی کے حوالے سے مستقبل میں حالات کے مطابق فیصلے کیے جا سکتے ہیں، مگر فی الحال شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی ٹیم کی حفاظت اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی عالمی سطح پر سب سے اہم موضوع بن گئی ہے۔