نیوزی لینڈ نے تجارتی منصوبے پر اختلاف کے باعث فیفا صدر کی حمایت واپس لے لی

نیوزی لینڈ نے تجارتی منصوبے پر اختلاف کے باعث فیفا صدر کی حمایت واپس لے لی

نیوزی لینڈ نے فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو کی چوتھی مدت کے لیے دوبارہ انتخاب کی حمایت واپس لے لی ہے۔

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، نیوزی لینڈ نے عالمی فٹبال تنظیم پر اعتماد اور شفافیت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔نیوزی لینڈ فٹبال کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو پراگنیل کے مطابق، فیفا کے کمرشل حقوق میں نجی سرمایہ کاری سے متعلق ناکام منصوبے کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہیں تاکہ تنظیم کی قیادت پر اعتماد بحال کیا جا سکے۔ انفانٹینو کو اس معاملے پر متعدد فٹبال کنفیڈریشنز کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے۔یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا، ایشین فٹبال کنفیڈریشن اور کونکاکاف نے قیادت اور منصوبے کے طریقہ کار پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب، افریقی اور جنوبی امریکی فٹبال کنفیڈریشنز نے انفانٹینو کی حمایت جاری رکھی ہے۔ اوشیانا فٹبال کنفیڈریشن نے بھی فیفا کی موجودہ قیادت کے تحت خطے میں فٹبال کی ترقی کو سراہتے ہوئے محتاط انداز میں تنظیم کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔او ایف سی نے کہا ہے کہ تجارتی منصوبہ واپس لینے کے فیصلے کے بعد، اس معاملے کا جائزہ لے کر مستقبل میں ضروری اصلاحات کی جائیں گی۔