پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں دو ٹریفک حادثات میں 4خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔ دیپالپور روڈ پر اڈہ بنگہ حیات کے قریب دو کاروں کے درمیان کراسنگ کے دوران تصادم کے نتیجے میں چار خواتین زخمی ہوئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے میں ایک خاتون شدید زخمی جبکہ 3 خواتین معمولی زخمی ہوئیں جن میں 45سالہ شبنم بی بی،45سالہ تاج بی بی، 40سالہ ساریہ بی بی اور 35سالہ یاسمین شامل ہیں۔ ادھر چشتی میرج ہال کے سامنے موٹر سائیکل اور مزدا بس کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ٹا ئون ہال پاکپتن کا موٹرسائیکل سوار 48سالہ محمد ندیم شدید زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ٹرن لے رہا تھا کہ اسی دوران مزدا بس سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی محمد ندیم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔