پاکپتن (خصوصی رپورٹ )پاکپتن میں دو ٹریفک حادثات میں 5افراد زخمی ہوگئے۔ 16 ایس پی بائی پاس فرید آباد پھاٹک پر تیز رفتار رکشہ بے قابو ہوکر الٹنے سے دیپالپور کے علاقے پیر والی اڈا کے رہائشی 4افراد 28سالہ بلال ولد جاوید،35سالہ سلیم ولد عبدالستار ،17سالہ انعم دختر عبیدآ اور 25سالہ سنبل زوجہ بلال شدید زخمی ہوگئے۔پاکپتن کے نواحی علاقے 14 کے بی ہوتہ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی گدھا بدکنے سے گدھا گاڑی بے قابو ہوکرموٹر سائیکل سے جا ٹکرائی، جس سے موٹرسائیکل سوار کے نتیجے میں حویلی لکھا کوارٹر والی پلی کا رہائشی 40 سالہ محمد طارق ولد فضل دین شدید زخمی ہوگیا۔