ڈیفنس فیز 6 میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،2کزن ذیشان اور سہیل جاں بحق
کاہنہ میں ٹرک کی ٹکر سے شفقت مسیح اور ہارون مسیح مارے گئے، گجر پورہ میں اعجاز جان گنوا بیٹھا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت دو مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے سے 5افراد ہلاک سمیت ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی ڈیفنس فیز 6 میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہو گئیپولیس کے مطابق متوفین کی شناخت ذیشان اور سہیل کے نام سے ہوئی دونوں آپس میں کزن تھیجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے کار سواروں کی تلاش جاری ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا دوسرا واقعہ کاہنہ کے علاقے میں ٹرک کی ٹکر سے دو افراد ہلاک اور تیسرا زخمی ہو گیاصوئے آصل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیاحادثے کے بعد دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا پولیس نے ٹرک قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ۔ہلاک ہونے والوں میں شفقت مسیح اور ہارون مسیح شامل ہیں پولیس نے نا معلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تیسرا واقعہ گجر پورہ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 45سالہ شخص ہلاک ہوگیاگجرپوہ چائنہ سکیم کا رہائشی اعجاز اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا اس دوران نا معلوم گاڑی نے ٹکر مار دی اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پانچوں لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔