ٹرک رکشہ تصادم میں 4افراد، بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوا
پاکپتن، غازی آباد(خصوصی رپورٹ)پاکپتن اور چیچہ وطنی میں دو ٹریفک حادثات میں 5افراد زخمی ہوگئے۔ چوک کلیہ پٹھان، چوک مرلے کے قریب عارفوالہ روڈ پر دورانِ کراسنگ منی ٹرک اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال عارفوالا منتقل کر دیا۔ادھر چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی جس سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے فوری طورپر زخمی کوہسپتال منتقل کر دیا،حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگانے کی کوشش کی ، تاہم ٹریفک پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر تے ہوئے بس کو تحویل میں لے کر تھانہ صدر منتقل کر دیا، بس ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔