کریک ڈاؤن ، ایک ہی مقدمہ میں مطلوب 4خواتین،1مرد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی بلال احمد کی سربراہی میں مفرور اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ہی مقدمہ میں مطلوب چار خواتین اور ایک مرد کو گرفتار کر لیاایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق گرفتار اشتہاری تین سال قبل گجر پورہ کے علاقے میں واقع ایک بند فیکٹری کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ واردات میں شامل ملزمان میں چار خواتین اور ایک مرد شامل تھا، جو طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھیانہوں نے بتایا کہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی ٹیم نے مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ٹیم انچارج سب انسپکٹر عمران اور جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ روپوش اشتہاریوں کو گرفتار کیاایس پی سٹی بلال احمد نے مفرور اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن وقاص اشرف اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔وارداتوں میں مطلوب روپوش اشتہاریوں کی گرفتاری کے ٹارگٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔