پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ساہیوال روڈ پر دلو والا پل کے قریب موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، ریسکیو کیمطابق حادثہ میں ماں بیٹی سمیت چار خواتین شدید زخمی ہوگئیں، زخمیوں میں 32 سالہ ثانیہ بی بی زوجہ محمد اعجاز، 24 شکیلہ بی بی زوجہ شہزاد، 5 سالہ مریم دختر شہزاد اور 22 سالہ انم بی بی زوجہ عابد علی شامل ہیں، زخمیوں کا تعلق نواحی گاو ں 161 ای بی سے ہے، جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔