شوہر کابیوی پر اینٹوں سے تشدد

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپور کے محلہ رحمان پورہ کی رہائشی 4بچوں کی ماں پر شوہر کااینٹوں سے تشدد، دانت توڑدئیے، بال موٹرسائیکل سے باندھ کر سڑکوں پر گھسیٹا۔ فوزیہ کی شادی 11سال قبل پیراں والاکھوہ کے اللہ دتہ رحمانی سے ہوئی تھی ، گزشتہ روز اللہ دتہ نے معمولی تلخ کلامی پر بیوی فوزیہ کے چہرے اوربدن کے مختلف حصوں پراینٹوں کے وارکرکے دانت توڑدیااور نیم بے ہوش ہونے پراسے سرکے بالوں سے موٹرسائیکل کے پیچھے باندھ کر شارع عام پر گھسیٹتارہا۔اہل دیہہ نے جمع ہوکر خاتون کو بچایااوراسکے لواحقین کو اطلاع دی، جس پر خاتون کے بھائی غلام مصطفی نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ بصیرپورپولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔