چاند کی مٹی سے بنی اینٹوں سے قمری بیس بنانے کی کوشش

بیجنگ(آئی این پی) چین پہلی قمری بیس بنانے کی جستجو میں آگے بڑھنے کیلئے کوشاں ہے اور یہ جانچنے کے لیے خلاء میں تجربہ شروع کر رہا ہے کہ آیا بیس کی اینٹیں چاند کی اپنی مٹی سے بنائی جا سکتی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق اینٹوں کے نمونے لے جانے والا ایک کارگو راکٹ گذشتہ روز کو تیانگونگ خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوا، یہ بیجنگ کے اس مشن کا حصہ ہے کہ وہ 2030 تک انسانوں کو چاند پر بھیجے گا اور 2035تک وہاں مستقل بیس بنائے گا۔