لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی ٹا ئو ن کے علاقے کینال روڈ پر اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی۔اینٹیں روڈ پر بکھرنے کی وجہ سے ٹریفک کا شدیددبا ئوبن گیا جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوںنے فوری آپریشن کر کے ٹریکٹر ٹرالی اور اینٹوں کو کینال روڈ سے ہٹا دیا خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔