قصور(خصوصی رپورٹ) نواحی علاقہ بھسر پورہ میں سکول جاتی 10سالہ بچی کونشئی نے اینٹوں کے وارکرکے شدیدزخمی کردیا، 10سالہ مشفرا نامی بچی سکول جارہی تھی کہ گلی میں کھڑے نشئی نے اْس پر اینٹوں سے حملہ کردیا ،جس سے بچی شدید زخمی ہوگئی،ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر بچی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس مصروف کارروائی ہے۔