بوریوالا:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد قتل

بنوں کے رہائشی نور الرحمن ،قاسم شاہ کچہری سیپیدل واپس جا رہے تھے 
 نور الرحمن کے بھائی صدیق نے تاجر انور کمال کو قتل اور بیٹے کو زخمی کردیا 
بوریوالا(خصوصی رپورٹ) نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا ، بنوں کا رہائشی نور الرحمن دوست قاسم شاہ کے ہمراہ قتل کیس میں گرفتار بھائی کے مقدمہ کی پیروی کے بعد سیپیدل واپس جا ر ہا تھا ،ملتان روڈ پر 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے چونگی نمبر 5 کے قریب فائرنگ کردی ،جس سے نور الرحمن ولد میر زر خان اور قاسم شاہ ولد ناصر مارے گئے۔ ایک ماہ قبل صدیق رحمن نے تاجر انور کمال خان کو قتل اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھے کم سن 3 سالہ بیٹے سعید سلطان کو شدید زخمی کر دیا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا تھا ، نور الرحمن دوست قاسم شاہ اس کی پیشی کیلئے آئے تھے ، موٹرسائیکل سواروں نے سرمیں گولیاں ماردیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔