ٹریفک حادثات، بچی سمیت 2افراد جاں بحق، 2افراد زخمی

قصور،مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ ) ٹریفک حادثات میں ایک بچی جاں بحق سمیت 2افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ قلعہ ناتھا سنگھ کے رہائشی محمد طارق کی 6 سالہ بیٹی دعا طارق دیوکھارا الہ آباد کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی کہ مسافر بس نے اسے ٹکرا دیا، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔اسی دوران حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی شہباز اپنی گاڑی پر گہلن بائی پاس الہ آباد کے قریب جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی گدھا گاڑی سے ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں شہباز اور گدھا گاڑی چلانے والا 10 سالہ رحمان زخمی ہو گئے، جنہیں علاج معالجہ کے لیے بابا بلھے شاہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔مصطفی آباد کے علاقہ اقبال نگر کے قریب 50سالہ نامعلوم شخص ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر موقع پر دم توڑگیا ۔