رائیونڈ لاہور روڈ کے قریب بہاولنگر کے ندیم اور قصور کے انتظار کو نشانہ بنایا گیا ، لاشیں مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ لاہور روڈ کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2افراد کو قتل کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کی شناخت ندیم اور انتظار کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول ندیم بہاولنگر جبکہ انتظار قصور کا رہائشی ہے تاحال وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے لاشیں قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کرنے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی