بوریوالا:دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے تاجر قتل ،بیٹا زخمی

حملہ آورصدیق الرحمٰن اور مقتول انور کمال دونوں کا تعلق بنوں سے ہے 
بوریوالا (خصوصی رپورٹ)بوریوالا میں دیرینہ دشمنی پر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے تاجرکو قتل ، 3سالہ بیٹے کو شدید زخمی کردیا۔ حملہ آور کی شناخت بنوں کے رہائشی صدیق الرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول انور کمال بھی بنوں کا رہائشی تھا اور کاروباری سلسلہ میں بوریوالا میں مقیم تھا۔ انور کمال 3 سالہ بیٹے سید سلطان کے ہمراہ نیو کے بلاک میں کھڑا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار حملہ آور صدیق نے اندھا دھند فائرنگ کر دی ، جس سے انورکمال موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کمسن بیٹا شدید زخمی ہوا۔تھانہ ماڈل ٹائون پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔