بوریوالا، نہر سے نامعلوم لڑکی کی لاش برآمد

بوریوالا، گگومنڈی (خصوصی رپورٹ)بوریوالا میں نہر سینامعلوم  20سالہ لڑکی کی لاش برآمدکرلی گئی۔ اسے نہر میں پھینکا گیا یا خود گری تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔نواحی گاؤں 217 ای  بی میں نہر میں لڑکی کی تیرتی ہوئی لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام کو اطلاع کر دی۔ لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی۔خاتون کی لاش کو نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تمام امور کی تفتیش شروع کر دی گئی۔پولیس حکام کے مطابق لڑکی خود نہر میں گری یا اسے پھینکا گیا ہے اور خاتون کی شناخت کیا ہے ،اس حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات نہیں مل سکی۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔