سٹار ریٹنگ پروگرام کے ذریعے فوڈ انڈسٹری میں صحت مند مقابلہ ہو گا:سلمٰی بٹ
لاہور (خصوصی رپورٹ )پنجاب میں فوڈ گورننس جدید خطوط پر استوار،وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق فوڈ چیکنگ کے لیے ڈیجیٹلائزڈ اپلیکیشنز کا آغاز کر دیا گیا،فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 3نئی ایپلیکیشنز متعارف کروا دیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمٰی بٹ نے سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید اور ڈی جی پی ایف اے کے ہمراہ اپلیکیشنز کا افتتاح کیا،سٹار ریٹنگ ایپلیکیشن، خودکار انسپیکشن شیڈولنگ ایپلیکیشن اور کنزیومر پروٹیکشن کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا۔ معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمی بٹ کا کہنا ہے کہ سٹار ریٹنگ پروگرام کے ذریعے فوڈ انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کو فروغ ملے گا،ڈیجیٹل سٹار ریٹنگ سے فوڈ بزنسز کی شفاف اور میرٹ پر مبنی درجہ بندی کی گئی جدید الگورتھم کے ذریعے فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے تحت خودکار سکورنگ کی جائے گی، انسانی مداخلت کو کم کر کے ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیا گیا ہے، آٹومیٹڈ انسپیکشن شیڈولنگ سے چیکنگ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا۔