لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن برائے اقوام متحدہ کیوفدنے ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات کی جس میں فوڈ سیفٹی قوانین، فوڈ فورٹیفکیشن، نیوٹریشن، چیکنگ نظام میں جدت پر تبادلہ خیال اور فوڈ کنٹرول سسٹم کی بہتری اور خوراک کے ضیاع کے خاتمے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، گندم کی فورٹیفکیشن پر بھی گفتگو کی گئی اور دونوں اداروں نے ملکر آئندہ کے لائحہ عمل پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔