خواتین کیلئے آن لائن فوڈ سیفٹی ٹریننگ پروگرام متعارف

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب فوڈاتھارٹی نے سٹیٹ آف آرٹ منفرد پروگرام متعارف کر ا دیا ۔ خواتین کے لئے آن لائن فوڈ سیفٹی ٹریننگ پروگرام متعارف کر ایا گیا،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سلمیٰ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا الیکٹرانک لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا آغاز خوش آئند ہے، خواتین اب گھر بیٹھے فارغ اوقات میں فوڈ سیفٹی ٹریننگ حاصل کرسکیں گی۔ای ایل ایم ایس میں اردو زبان میں آسان الفاظ میں فوڈ سیفٹی کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔