راولپنڈی( آن لائن )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کر دیے۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بابڑہ بازار اور کمرشل مارکیٹ میں قائم 5 فوڈ پوائنٹس کی تفصیلی چیکنگ کی گئی، جس دوران 4 فوڈ پوائنٹس میں انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ ناقص صفائی، گندگی اور غلاظت کی موجودگی پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 70 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔چیکنگ کے دوران فوڈ پوائنٹس پر کام کرنے والے ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ بھی موجود نہیں تھے جبکہ متعدد مقامات سے ایکسپائرڈ اشیائے خورونوش بھی برآمد ہوئیں