سرکاری رقم میں خورد برد پوسٹ آفس ملازم کو قیدکا حکم

لاہور( خصوصی رپورٹ )لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے سرکاری رقم میں خورد برد کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر پوسٹ آفس کے ملازم محمد نعیم کو پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔سپیشل سینٹرل عدالت نے ملزم محمد نعیم کو پانچ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم محمد نعیم کلرک کو دوران ملازمت قصور پوسٹ آفس میں آٹھ لاکھ سے زائد کی رقم میں خورد برد کی۔ملزم محمد نعیم نے 2010 میں سرکاری رقم میں خورد برد کی ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا تھا۔