رمشا اقبال کی درخواست میں اٹھائے گئے نکات توجہ طلب ہیں،تحریری فیصلہ جاری
ثاقب چدھڑ دیگر فریقین سے جواب طلب،سماعت 14ستمبر تک ملتوی کر دی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر )جسٹس لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال تنازع میں رمشا اقبال کے خلاف 80 لاکھ روپے خورد برد پر جسٹس آف پیس کا مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل کردیا، تحریری فیصلے میں عدالت نے ریمارکس دئیے کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات توجہ طلب ہیں، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ثاقب چدھڑ نے 80 لاکھ روپے امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی تھی، جسٹس آف پیس نے موقف سنے بغیر اندراج مقدمہ کا حکم صادر کیا، کالعدم قرار دیا جائے،عدالت نے ثاقب چدھڑ سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔