سابقہ ایس ایچ او علی حسن اور ٹیم انکوائر ی میں الزامات میں بری ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)اے ایس پی شہربانو کی انکوائری پر معطل ہونے والے ایس ایچ او ڈیفنس بی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی سابقہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن اور ٹیم انکوائری میں الزامات سے بری ہوگیایس ایچ او ڈیفنس بی اور ٹیم کو ریکوری کے بعد رشوت لینے کے الزام میں معطل کیا گیا تھاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے اپیل کی درخواست پر ایس پی کینٹ کو انکوائری کا حکم دیا تھاایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے تفصیلی انکوائری کی، گواہان کے تحریری اور ویڈیو بیانات ریکارڈ کیے انکوائری رپورٹ کے مطابق چینی شہری سے ریکوری کے بعد رشوت لینے کا الزام ثابت نہ ہواچینی شہری نے کامیاب ریکوری پر لاہور پولیس کے لیے تعریفی کلمات والا قالین تحفہ دیا سرخ قالین پر لاہور پولیس کیلئے تعریفی عبارت درج تھی1 کروڑ 80 لاکھ کی ریکوری ہونے پر چینی باشندے نے ٹیم کو دو لاکھ انعام بھی دیاایس ایچ او نے انعام کی تمام رقم فورا ٹیم میں تقسیم کی انعام وصول کرنا خلاف ضابطہ پایا گی، اعلی افسران کو انعام متعلق آگاہ بھی نہ کیا گیا، خلاف ضابطہ انعام وصول کرنا ثابت ہونے پر محکماہ سزا کی سفارش کی ایس ایچ او اور ٹیم کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات سے بری ہیسابقہ ایس ایچ او علی حسن اور ٹیم کوبے گناہی ثابت کرنے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے موقع دیاترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا موقف ہے بے گناہی ثابت ہونے پر پولیس اہلکار دوبارہ تعینات ہوسکتے ہیں معطل شدہ دیگر اہلکاروں کی بھی بحالی کر دی جائے گی