لاہور اچھرہ میں 20کلو سونا خورد برد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

 ملزم سے مجموعی طور پر دو کلو کے قریب سونا ریکور اور تین کروڑ روپے ریکور کرلیے
عدالت نے ملزم وسیم اختر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کردی
لاہور(آئی ا ین پی)لاہور کے علاقے اچھرہ میں دکاندار کی جانب سے مبینہ بیس کلو سونا خورد برد کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔پولیس نے ملزم وسیم اختر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کردیا، عدالت نے ملزم وسیم اختر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کردی۔پولیس نے بیان دیا کہ ملزم سے مجموعی طور پر دو کلو کے قریب سونا ریکور اور تین کروڑ روپے ریکور کرلیے ہیں، پولیس نے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔مدعی مقدمہ کی جانب سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔واضح رہے کہ تھانہ اچھرہ پولیس نے مختلف مدعیوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کر رکھے ہیں۔