ڈاکٹر عبدالقدیر ٹرسٹ ہسپتال میں خورد برد، ملزم کی ضمانت خارج

لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عبدالقدیر ٹرسٹ ہسپتال کی رقم خورد برد کرنے کے مقدمے میں ملزم شوکت بابر ورک کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی،وفاقی حکومت کے وکیل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ عبد الجبار نے عدالت میں پیش ہو کر دلائل دئیے کہ ملزم پر 80 لاکھ روپے کی رقم خورد برد کرنے کا الزام ہے