'دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے'، ثاقب چدھڑ کا اروبا مرزا کے دعوؤں پر ردعمل

'دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے'، ثاقب چدھڑ کا اروبا مرزا کے دعوؤں پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ اروبا مرزا کی جانب سے مبینہ پرانے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جانے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

چند روز قبل اروبا مرزا نے انسٹاگرام پر ثاقب چدھڑ سے منسوب مبینہ پرانے میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے، جس کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ثاقب چدھڑ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مؤقف اختیار کیا کہ یہ پیغامات ان کے جعلی اکاؤنٹ سے بھیجے گئے تھے، جبکہ ان کا اصل اکاؤنٹ وہ خود استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اروبا مرزا کبھی بھی ان کے لیے اہم نہیں رہیں اور ان کے درمیان ایسا کوئی تعلق نہیں تھا جسے اس انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات یا دشمنی اپنی جگہ، لیکن دشمنوں میں بھی کچھ معیار اور خاندانی وقار ہونا چاہیے۔اروبا مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس اور ثاقب چدھڑ کے مؤقف کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے، جہاں صارفین دونوں جانب کے دعوؤں پر تبصرے کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اروبا مرزا اور ثاقب چدھڑ، دونوں کے دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔