لیگی رہنما ثاقب چدھڑ، مومنہ اقبال کیس میں پیش رفت، اداکارہ کے ’متوقع شوہر‘ کیخلاف مقدمہ درج

لیگی رہنما ثاقب چدھڑ، مومنہ اقبال کیس میں پیش رفت، اداکارہ کے ’متوقع شوہر‘ کیخلاف مقدمہ درج

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق ہراسانی کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت پنجاب پولیس نے دھمکیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ تھانہ بھوانہ پولیس نے 17 مئی کو درج کیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایک موبائل نمبر سے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دھمکیاں موبائل نمبر 03047005669 سے دی گئیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ نمبر ایک خاتون کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جن کی شناخت پاکپتن کی رہائشی حلیمہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور نامزد افراد کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔ثاقب چدھڑ کے وکیل کا مؤقف ہے کہ یہ مقدمہ اداکارہ مومنہ اقبال کے متوقع شوہر کے خلاف درج کیا گیا ہے اور پولیس اس وقت ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سے متعلق خبریں بھی زیرِ گردش ہیں۔ اداکارہ کی بہن رمشا اقبال نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ کیس کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مومنہ اقبال کا نکاح محمد حمزہ حبیبی سے یکم جون کو ہوگا، اور یہ رشتہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے طے پایا ہے۔ ان کے مطابق یہ افراد آپس میں قریبی رشتے دار نہیں ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کی قانونی طریقے سے چھان بین کی جا رہی ہے اور حتمی نتیجہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔