لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مقدمے میں مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس دوران ایم پی اے ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون فرانزک کے لیے بھجوائے جا چکے ہیں، جبکہ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔عدالت نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 2 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے این سی سی آئی اے سے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی طلب کر لی۔یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں یہ مقدمہ درج کر رکھا ہے۔