ایم پی اے ثاقب چدھڑ ک کے خلاف درج ہراسانی کے مقدمے میں تاحال انہیں قصوروار ثابت نہیں کیا جا سکا، جبکہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔
ڈائریکٹر سائبر کرائم کے مطابق مقدمہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا اور مکمل انکوائری ابھی باقی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے رکن صوبائی اسمبلی کو موبائل فون جمع کروانے کے لیے نوٹس جاری کر رکھا ہے، تاہم وہ مطلوبہ ڈیوائس تاحال فراہم نہیں کر سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ مدعی اور دیگر متعلقہ فریقین کو بھی ضروری ڈیوائسز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فرانزک اور تکنیکی تجزیہ مکمل کیا جا سکے۔ اس تجزیے کی بنیاد پر کیس کی نوعیت اور الزامات سے متعلق مزید پیش رفت ممکن ہوگی۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق انکوائری ٹیم مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ ملزم اس وقت ضمانت پر ہیں اور تفتیش میں شامل ہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ فرانزک رپورٹ مکمل ہونے کے بعد گرفتاری یا مزید قانونی کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔