پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، شہری مہنگائی کے مزید بوجھ سے پریشان

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، شہری مہنگائی کے مزید بوجھ سے پریشان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی اضافہ بھی ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی اور گھریلو اخراجات پورے کرنا مزید دشوار ہو جائے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر قابو پانے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں۔